اپوزیشن اور حکومت

اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سیاستدانوں کی باتیں ایسی ہوتی ہیں جو بالکل عوام کی ترجمانی کر رہی ہوتی ہیں مگر جونہی اپوزیشن سے حکومت میں آ تے ہیں تو ہر طرح سے تبدیلی آ جاتی ہے ایسا کیوں ہے؟؟وجوہات کئی ہیں مگر سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بحیثیت ووٹرز ہم بھول جاتے ہیں کہ پانچ سال پہلے انہوں نے کیا کیا تھا اور انکی باتوں میں آ کر انہیں پھر سے ووٹ کاسٹ کر دیتے ہیں۔اس طرح جو مثبت تبدیلی آ نی چاہیئے وہ نہیں آ تی کیونکہ ہم نمائندوں سے پانچ سالہ کارکردگی کے بارے میں دریافت نہیں کرتے۔ہمیں انکے لیے نعرے لگانے سے بہتر ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے ان سے دریافت کریں کہ جو ترقیاتی فنڈز آ پ کو ملے وہ کہاں ہیں ،جب ہم دریافت کریں گے تو انہیں احساس ہوگا کہ عوام فنڈز کے بارے میں پوچھتی ہے لہذا کرپشن ممکن نہیں اور اس طرح وہ فنڈ جدھر کا ہوگا وہیں استعمال ہوگا اور ترقی ہوگی ۔کرپشن کا قلع قمع ہوگا

Comments